12 اکتوبر ، 2014
لاہور......وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دل کے عارضے میں مبتلا فیصل آباد کے رہائشی 3سالہ بچے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور ڈی سی او فیصل آباد سےطلحہ کی بیماری کےحوالےسے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب 3سالہ بچے کےمفت علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔