20 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی کمپنی نے ایسی تیزرفتار پبلک ٹرانسپورٹ کامنصوبہ پیش کیا ہے جس کے ذریعے صرف چھ گھنٹو ں میں پور ی دنیا کا چکر لگا یا جاسکے گا ۔ Evacuated Tube Transport نا می یہ جدید تصوراتی منصو بہ ایسے کیپسو لز پر مشتمل ہے جو رگڑ کے بغیر ایک سرنگ میں چا رہزار میل فی گھنٹہ یعنی آواز کی رفتار سے پا نچ گنا زیادہ تیز دوڑسکیں گے ۔ کسی فلمی کہانی کی ما نند اس تصورا تی ٹرین کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے صرف دو گھنٹو ں میں امریکا سے چین پہنچا جا سکے گا۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ صرف اس جدید نظا م ِ ٹرانسپورٹ کی تعمیر پر ریل ،ہوا ئی جہاز اور مو ٹر وے کی بہ نسبت کم خر چ آئے گا بلکہ اس میں فیو ل کا استعما ل بھی سفر کے روایتی ذریعوں سے کم ہو گا ۔