20 اپریل ، 2012
واشنگٹن …گالف کا کھیل خصوصی طور پر بنائے جانے والے وسیع وعریض رقبے کے حامل گالف کورس میں کھیلا جا تا ہے لیکن امریکہ میں کھلا ڑیو ں نے ایک نئے ایڈونچر کا آغاز کر تے ہو ئے عوامی مقامات اور سڑکو ں پر بھی گالف کھیلنا شروع کر دیا ہے ۔اس انوکھے کھیل کوUrban Golfکانام دیا گیا ہے جس میں ماہر کھلاڑی بلند وبالا عمارتوں اور چلتے پھرتے لو گوں کے درمیان کھڑے ہو کر چمڑے کی بنی گیند سے گالف کھیلتے نظر آتے ہیں۔گالف کورس کی طرح عوامی مقامات پر سوراخ کرنا ممکن نہیں لہذٰا اسUrban Golfکے دوران کھلاڑی اس کھیل کی تکمیل کیلئے ایک سوراخ والے لکڑی کے ڈبے کا استعمال کر تے ہیں جسے مطلوبہ جگہ پر رکھ کر اس کے اندر گیند ڈالی جاتی ہے۔