کھیل
16 اکتوبر ، 2014

محمد حفیظ فٹ قرار، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکھیلیںگے

محمد حفیظ فٹ قرار، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکھیلیںگے

لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن نے آل رائونڈر محمد حفیظ کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں حصہ لیں گے ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ اور ون ڈے سیریز سے قبل محمد حفیظ پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ان کے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر چوٹ آئی تھی۔ ٹانکے کھلنے کے بعد پی سی بی میڈیکل کمیشن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں تین روز تک محمد حفیظ کی بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کا جائزہ لیا، جس کے بعد انہیں مکمل فٹ قرار دے دیاہے۔ محمد حفیظ پہلے22 اکتوبر سے ہونے والے ٹیسٹ کے اعلان کردہ انیس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب فاسٹ بائولر جنید خان اور وہاب ریاض کی فٹنس کا جائزہ نئی میڈیکل اور اسکین رپورٹس کی روشنی میں لیا جائے گا ۔

مزید خبریں :