پاکستان
20 اپریل ، 2012

بوئنگ 737 طیارہ پرانے ماڈل کا تھا، کئی ملکوں میں استعمال ترک کیا جاچکا

بوئنگ 737 طیارہ پرانے ماڈل کا تھا، کئی ملکوں میں استعمال ترک کیا جاچکا

کراچی … اسلام آباد کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 پرانے ماڈل کا تھا اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اس کا استعمال ترک کیا جا چکا ہے۔ بوئنگ 737 طیارے مسافر پروازوں کیلئے سب سے زیادہ استعمال کیے گئے ہیں، اس فیملی کے وقتاً فوقتاً نئے ماڈل سامنے آتے رہتے ہیں۔ اسلام آباد کے قریب جو طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے وہ بوئنگ 737 کا 200 ماڈل تھا۔ یہ ماڈل بوئنگ 737 فیملی کے سب سے پرانے ماڈلز میں سے ایک ہے، اس ماڈل نے اپنی پہلی پرواز 8 اگست 1967 کو یعنی آج سے تقریباً 35 سال پہلے کی تھی، اس کے بعد سے بوئنگ 737 کے 10 نئے ماڈل منظرِعام پر آ چکے ہیں جبکہ ماڈل نمبر 200 کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ چکا ہے، لیکن پاکستان کی نجی کمپنی بدستور یہ پرانا طیارہ استعمال کر رہی تھی۔ بوئنگ 737 کے ماڈل 200 کا آخری سودا آج سے 24 سال پہلے 8 اگست 1988ء کو یعنی آج سے 24 سال پہلے کیا گیا۔ آج ماڈل 200 طیارے زیادہ تر ترقی پذیر ملکوں میں صرف دوسرے اور تیسرے درجے کی فضائی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔ زیادہ تر ملکوں میں بوئنگ 737 کے نئے ماڈل استعمال کئے جا رہے ہیں جبکہ ماڈل 200 کو فیز آوٴٹ کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں ماڈل 200 کی آخری پرواز 31 مارچ 2008ء کو کی گئی جس کے بعد مسافر پروازوں کیلئے امریکا میں اس کا استعمال ترک کردیا گیا۔

مزید خبریں :