17 اکتوبر ، 2014
سڈنی.......کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر کوچ ڈیرن لی مین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی ۔گزشتہ سال مشکل حالات میں ٹیم کی باگ دوڑ سنبھالنے والے لی مین کا آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا معاہدہ جون 2016 تک تھا لیکن ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئےان کے معاہدہ میں جون 2017 تک توسیع کر دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو جنرل مینجز Pat Howard کا کہتے ہیں کہ جب سے لی مین ٹیم کے ساتھ ہیں نتائج بہت اچھے ہیں۔دوسری جانب کوچ لی مین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام سے خوش اور بہت انجوائے کر رہے ہیں۔اب تک جو کچھ وہ حاصل کیا اس پر انہیں فخر ہے۔