کھیل
18 اکتوبر ، 2014

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

 آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور...... پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پندرہ کی بجائے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، شان مسعود ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ سمیع اسلم، رضا حسن اورعطاءاللہ حتمی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔سولہ رکنی اسکواڈ میں چار اوپنرز شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بائیس اکتوبر سے شروع ہوگی۔پی سی بی نے سیریز سے پہلے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا اور چار روزہ میچ کے اختتام پر حتمی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز مس کرنے والے محمد حفیظ ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر عمران خان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دو ہزار گیارہ میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے کھیلنے والے یاسر شاہ کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے جبکہ اوپنر توفیق عمر کو دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ مصباح الحق، محمد حفیظ، احمد شہزاد، توفیق عمر، شان مسعود، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، احسان عادل، محمد طلحہ، راحت علی، سرفراز احمد، یاسر شاہ، یونس خان، ذوالفقار بابر اور عمران خان۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بائیس اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :