صحت و سائنس
21 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے پہلے کیس کی تصدیق

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے پہلے کیس کی تصدیق

پشاور… پشاور میں ڈینگی کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے مریض کا تعلق ضلع اپر دیر سے ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اپر دیر سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نیک نیاز کو دو روز قبل ڈینگی کے شبے میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نیک نیاز کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق نیک نیاز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں اس سال ڈینگی وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :