20 اکتوبر ، 2014
لاہور..............پاکستان عوامی تحریک اور اتحادیوں کا طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ محرم میں کوئی عوامی اجتماع نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی رہائش گاہ القداریہ پرعوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت ،چوہدری پرویزالٰہی ،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما راجا ناصر عباس،سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کے علاوہ غلام مصطفیٰ کھر، سردار آصف احمد علی اور رحیق عباسی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں محرم الحرام کےاحترام میں اسلام آباد دھرنا مؤخر کرنے پر غور کیا گیاجبکہ 23اکتوبر کو ایبٹ آباد جلسے کےحوالےسےبھی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں گزشتہ روز لاہور میں ہونے والےجلسے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔