پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

یہ وقت نام نہاد انقلاب یا دھرنوں کا نہیں، شہباز شریف

یہ وقت نام نہاد انقلاب یا دھرنوں کا نہیں، شہباز شریف

لاہور.........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت نام نہاد انقلاب یا دھرنوں کا نہیں بلکہ ملک کو مل کر مسائل سے نکالنے کا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور ممبر قومی اسمبلی دوستان ڈومکی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر نے صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دی، دھرنے والوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھاری قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مزید خبریں :