پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

اسلام آباد:قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کا واک آئوٹ

اسلام آباد:قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کا واک آئوٹ

اسلام آباد.....ایم کیو ایم نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے،قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہو ئے رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو گالی دینے پر جب تک معافی نہیں مانگی جاتی ایوان میں نہیں آئیں گے، ہجرت کوئی گالی نہیں،ایسا کرنے والوں پر توہین رسالت کا قانون لاگوہونا چاہیے،ہجرت سنت رسول ہے،یہ مکہ سے مدینہ کی گئی،یہاں پر کیسے عناصر ہیں جو مہاجروں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں،مہاجر ننگےبھوکے نہیں آئے تھے،اپنا بھرا گھربار چھوڑ کرہجرت کرکے آئےتھے،ہم کہتے ہیں کہ سندھ کسی کی جائیداد یا جاگیر نہیں،متروکہ املاک مہاجروں کی ہیں،لیکن عوام کو بھوک،کفن اور قبر ہی ملی،ہمیں سندھ میں حق حکمرانی ملا تو ہم نے کام کرکے دکھایا۔بھارت نے بھی آزادی کے بعد نئے صوبے بنائے،بھارت میں کسی نے نہیں کہاکہ یہ ہماری ماں ہے،تقسیم نہیں ہونےدیں گے۔رشید گوڈیل اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :