20 اکتوبر ، 2014
لاہور......ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی طاہرالقادری کی زبان نہ بولیں، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو چیک نہیں نقد مالی امداد دے رہی ہے۔ایک بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی متاثرین کی امداد کی بجائے پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں،عوام اب تک پرویزالہی کا کرپشن اور بدعنوانی سے بھرا دور حکومت فراموش نہیں کر سکے، کہاں شہباز شریف کی بہترحکمرانی اورشفافیت اورکہاں پرویزالہی کی کرپشن اوربدعنوانی،، پرویز الہی کی مناظرے کی بات سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔