پاکستان
20 اکتوبر ، 2014

قادری ،عمران کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ،اندراج کیلئے کیس کی سماعت

قادری ،عمران کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ،اندراج کیلئے کیس کی سماعت

لاہور......لاہور ہائیکورٹ نےطاہرالقادری اورعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے کیس میں استفسارکیا کہ حکومت اگراسٹیٹ کا سودا کر دے تو کیا کوئی آواز نہیں اٹھا سکتا؟عدالت نےمعاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کرتےہوئےمزیدسماعت6نومبرتک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ کےروبروطاہرالقادری اورعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار اے کےڈوگر نے دلائل دیئےکہ آئین کے تحت ریاست کے ساتھ وفاداری لازم ہے،ریاست کا مطلب وزیراعظم اور کابینہ ہے،اپوزیشن جماعتوں کو دوستانہ ماحول میں اختلاف کرنے کی اجازت ہےلیکن عمران خان کارکنوں سےکہتے ہیں،انہیں کچھ ہو ا تو نواز شریف کو مت چھوڑنا، بھٹو اور مجیب دور کی یاد تازہ کی جا رہی ہے،جسٹس خالدمحمود خان نےریمارکس دیئےکہ آئین پُرامن احتجاج اور آزادیءِ اظہارِ رائے کا حق دیتا ہے،دھرنوں سےصرف معیشت ہی نہیں،ہم سمیت ہر شہری بھی متاثر ہو رہا ہے،ہوم سیکریٹری نے استدعا کی کہ جسٹس حسن اختر کی رپورٹ نہیں مل رہی،عدالت مہلت دے،اس پر عدالت نےانہیں بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی،عدالت نے دھرنوں کےخلاف اورعوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کی درخواستوں پرمزید کارروائی 6نومبرتک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :