21 اکتوبر ، 2014
جکارتا.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور انڈونیشیا کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل گاتون نورمانتیو کی جکارتا میں ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین آرمی ہیڈکوارٹر آمد پر جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جنرل راحیل شریف اور انڈونیشیا کے آرمی چیف نے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے انڈونیشیا کے پیس اینڈ سیکیورٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا،شرکا سے گفتگو میں جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔