کھیل
21 اکتوبر ، 2014

ائیر چیف اسکواش چیمپئن شپ :عامر اور دانش اطلس سیمی فائنل میں

کراچی (شکیل یامین کانگا) ٹاپ پاکستانی اسٹارز بھائی کی جوڑی عامر اطلس خان اور دانش اطلس خان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل میں نمبر ون سیڈ مصری کھلاڑی عمر عبدالمغید نے پہلے رائونڈ میں عماد فرید کو شکست دیکر جبکہ نمبر تین سیڈ پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نمبر پانچ سیڈ کویت کے عبداللہ التمیمی سے حیران کن شکست کھا کر ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے مقابلے دلچسپ رہے۔ سب سے دلچسپ مقابلہ نمبر دو سیڈ پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال اور نمبر آٹھ سیڈ عامر اطلس خان کے درمیان تھا جس میں عامر اطلس نے تجربہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناصر اقبال کو اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر ہر کیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بدھ کو عمر عبدالغید کا مقابلہ عبداللہ التمیمی سے جبکہ دانش اطلس خان کا مقابلہ عامر اطلس خان سے ہوگا۔

مزید خبریں :