پاکستان
21 اکتوبر ، 2014

ہڑتال مہاجر دشمنی کو تقویت دینے کا منصوبہ ہے، مہاجر رابطہ کونسل

کراچی.......مہاجر رابطہ کونسل پاکستان کے جنر ل سیکریٹری ارشد صدیقی اور جوائنٹ سیکریٹری راؤ ذہین عالم نے کہاہے کہ 23اکتوبر کو قوم پرستوں کی سندھ میں ہڑتال کی کال در حقیقت کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ نئے صوبے کے مطالبے پر پوری مہاجر قوم کی مخالفت میں دی جارہی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھی قوم پرست ہڑتال کی آ ڑ لیکر در اصل اپنی مہاجر دشمنی کو تقویت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن آج کے اس جدید اور ذرائع ابلاغ کے دور میں مہاجروں کو دبانا اور انکے خلاف سازش کرنا کسی طور دانشمندانہ عمل نہیں ہوگا ۔ ارشد صدیقی نے کہاکہ سندھی قوم پرستوں کی ہڑتال کے پیچھے پیپلز پارٹی حکومت کا ہاتھ ہے اور وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے صوبے میں ایک مرتبہ پھر سندھی مہاجر فسادات کرانے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر رابطہ کونسل تمام سازشی عناصر کو واضح کر دینا چاہتی ہے کہ اگر مہاجر صوبے کی مخالفت میں کی جانے والی ہڑتالوں کی آڑ میں اگر مہاجروں کی جان و مال کو نقصان پہنچا یا گیا تواس کی تمام تر ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی ہوگی جس کے ردعمل میں مہاجر قوم کسی طور چپ نہیں بیٹھے گی ۔

مزید خبریں :