22 اکتوبر ، 2014
دبئی........ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اپنی نئی مہم کا آغاز آج 11بجے دن آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے کرے گی۔ مشکلات میں گھری قومی ٹیم کیا 20سالہ آسٹریلوی فتوحات کا جمود توڑ سکے گی؟جوش میں کرکٹ کھیلنے والی سیریز ختم۔ اب ہوش سے کرکٹ کھیلنے والی سیریز کا آغاز ہوگا۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم اپنی نئی مہم کا آغاز آج پہلے ٹیسٹ سے کرے گی۔ میدان وہی،لیکن فارمیٹ نیاہے۔بیٹسمنوں کو وکٹ پر اب صرف رکنا ہی نہیں ہوگا بلکہ جم کراور اطمنان سے کھیلنا ہوگا۔ پاکستانی اسکواڈ میں تجربہ کار ہتھیاروں کی کمی ہے، نہ اسپن کا جادوگر ہے نہ فاسٹ بولنگ میں جنید اور وہاب، لیکن پاکستان کے پاس نئے ہتھیار بھی کینگروز کا کام اتارنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان نے 1994ء میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم کیا 20سال قبل کی تاریخ دہرا سکے گی۔