کھیل
22 اکتوبر ، 2014

پہلا ٹیسٹ :پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ

پہلا ٹیسٹ :پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ

دبئی........دبئی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں کامیابی سے حوصلے بلند ہوئے ہیںوکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی، عمران خان اور یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کریں گے۔پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی کپتانی میںاحمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، راحت علی اور عمران پر مشتمل ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں مائیکل کلارک(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، کرس راجر، ایلکس ڈولان، اسٹیون اسمتھ، مچل مارش، بریڈ ہڈن، مچل جانسن، پیٹر سڈل،ناتھن لیون اور اسٹیو اوکیف شامل ہیں۔

مزید خبریں :