دلچسپ و عجیب
22 اکتوبر ، 2014

فرانس: اب ڈرونز بھی ریس لگاتے نظر آئیں گے

فرانس: اب ڈرونز بھی ریس لگاتے نظر آئیں گے

پیرس........کار ریسنگ اور بائیک ریسنگ ماضی کا قصہ ہوگئی ہیں کیونکہ اب ڈرونز بھی ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور ریس جیتنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ فرانس میں کچھ انوکھاکرنے کی جستجو دل میں لئے کئی انجینئرز نے آپس میں مل کر ایک انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں وہ اپنے اپنے ڈرون لے کر جنگل میں بنائے گئے عارضی ریسنگ ٹریک پر پہنچ گئے۔ ٹریک پرنصب کردہ ایروز کی مدد سے راستے کی پہچان کرتے ان ڈرونزز میں لگی لائیٹس اپنے حریف سے چوکنا رکھنے میں مدد گار ثابت ہو تی ہیں جن کی بدولت ریموٹ کنٹرول تھاما ہوا شخص راستے کا بہتر انداز میں تعین کرتا ہے اور آپس میں ٹکرائے بغیر منا سب فاصلے پر تیزی سے اپنا ڈرون اڑاتا ہے۔بعد ازاں مقابلے کے فاتح کا اعلان بھی کیا گیا اور اسے ایک جدید ڈرون انعام میں دیا گیا۔

مزید خبریں :