22 اکتوبر ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی عبادت گاہوں اور مذہبی عقائد کا احترام کریں اور جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں موجود تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کا امتیاز ی سلوک نہ کیاجائے ۔ الطا ف حسین نے ہندو برادری کو ایک مرتبہ پھر دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی عبادتوں میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کریں ۔