کھیل
23 اکتوبر ، 2014

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

دبئی......دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 219رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔مصباح 34 اوراسد شفیق9رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔کل جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 4وکٹوں پر 219رنز بنائےتھے۔ یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106رنز بنائے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میںمصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز اور دونوں سات رنز کے مجموعی ا سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ٹیم نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر حسب روایت اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں مچل جانسن کا شکار ہو گئے۔جانسن کی یارکر پر وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے۔مڈل اسٹمپ پر گیند لگنے کے باوجود انہوں نے ریویو لیا اور ریفرل بھی ضائع کردیا۔ جب کہ احمد شہزاد بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شہزادنے لیگ اسٹمپ اوپن چھوڑی اور بولڈ ہوگئے۔اظہر علی کولنچ سے قبل 22رنز پر چانس ملا جب راجرز نے پوائنٹ پر مچل جانسن کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ابتدائی نقصان کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے۔یونس خان نے پچاس رنز چھ چوکوں کی مدد سے 136گیندوں پر بنائے۔اظہر علی نے 167گیندوں پرچھ چوکوں کی مدد سے53رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سےمچل جانسن نے22رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پیٹر سڈل نے27رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :