دلچسپ و عجیب
23 اکتوبر ، 2014

میکسیکو :500سے زائد مسخروں کی قہقہے لگا کر ریکارڈ بنانے کی کوشش

میکسیکو :500سے زائد مسخروں کی قہقہے لگا کر ریکارڈ بنانے کی کوشش

میکسیکو سٹی........میکسیکو میں پانچ سو سے زائد مسخروں نے طویل قہقہے لگا کر انوکھا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ ریکارڈ تو صرف بہانہ تھا ، اصل مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا۔میکسیکو میں مسخروں کا 19 بین الاقوامی کنونشن منعقد ہوا ۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے پانچ سو سے زائد مسخروں نے پندرہ منٹ تک مسلسل ہنسنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ۔ گانے گاتے ، کرتب دکھاتے ، اور دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مسخرے بے حد کوشش کے باوجود مقررہ وقت تک قہقہے برقرار نہ رکھ سکے۔منتظمین کے مطابق اس کوشش کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا تھا جس میں یہ مسخرے کامیاب رہے ہیں۔

مزید خبریں :