پاکستان
21 اپریل ، 2012

طیارہ حادثہ، تحقیقاتی عمل سے عوام اور میڈیا کو آگاہ رکھیں گے ، مجاہد الاسلام

طیارہ حادثہ، تحقیقاتی عمل سے عوام اور میڈیا کو آگاہ رکھیں گے ، مجاہد الاسلام

اسلام آباد … طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گروپ کیپٹن مجاہد الاسلام نے کہا ہے کہ تحقیقات کے عمل سے عوام کو ہر 15 روز بعد آگاہ کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے گروپ کیپٹن مجاہد نے جائے وقوعہ پر تحقیقاتی عمل کے دوران میڈیا کو بتایاکہ جائے حادثہ پر طیارے کے مختلف ٹکروں کا معائنہ کیا گیا ہے، فرانزک شہادتیں اکھٹا ہونے تک ملبہ نہیں اٹھایا جائے گا، انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے تحقیقات کا عمل جلد مکمل ہو، حکومتی ہدایت کے مطابق میڈیا، عوام اور ورثاء کو تحقیقات سے باخبر رکھیں گے اور ہر 15 روز بعد میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔

مزید خبریں :