کھیل
24 اکتوبر ، 2014

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بازل انڈورزکے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بازل انڈورزکے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

بازل......سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بازل انڈورزکے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ ماریہ شراپووا کو ورلڈ ٹور فائنلز میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سب سے پہلے بات سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی، پانچ مرتبہ کے چیمپین نے ایک بار پھر بازل انڈورز کے تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ دوسرے راونڈ میں انہوں نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو تین چھ، چھ تین اور چھ چار سے زیر کیا۔ادھر برطانیہ کے اینڈی مرے بھی ویلنسیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی،ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو ہرا کر لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی۔ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں سرینا ولیمز نے شاندار کم بیک کیا۔ امریکی کھلاڑی نے سمونا ہیلپ سے شکست کا سارا غصہ کینیڈا کی یوجینی بوچارڈ پر نکال دیا۔ انہوں نے چھ ایک اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔دوسری جانب ومبلڈن چیمپین پیٹرا کوویٹووا نے ماریہ شراپووا کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ روسی کھلاڑی کو چھ تین اور چھ دو سے شکست ہوئی۔ سابق عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیاکی نے اگنیشکا راڈوانسکا کو سات پانچ اور چھ تین سے زیر کیا۔

مزید خبریں :