کھیل
24 اکتوبر ، 2014

ریلی آف اسپین کا اسٹریٹ مرحلہ ناورے کے اینڈریس نے جیت لیا

ریلی آف اسپین کا اسٹریٹ مرحلہ ناورے کے اینڈریس نے جیت لیا

بارسلونا......ناورے کے اینڈریس مکلسن نے ریلی آف اسپین کا اسٹریٹ مرحلہ جیت کر حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔بارسلونا میں جاری ریس کے فرسٹ لیگ میں ناروے کے اینڈریس مکلسن نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ نارویجین ڈرائیور نے چیمپین شپ لیڈر سیباسچن اوگئیر سمیت تمام ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسٹریٹ مرحلہ اپنے نام کیا۔انہوں نے تین عشاریہ دو کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹ، 39 عشاریہ 1 سیکنڈز میں طے کیا،فرانس کے سیباسچن اوگئیر صرف ایک عشاریہ آٹھ سیکنڈز کے فرق سے دو سرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :