انٹرٹینمنٹ
21 اپریل ، 2012

چین میں برائیڈل فیشن شو جاری

چین میں برائیڈل فیشن شو جاری

ڈیلین…شادی کی تقریب میں بہت سے پہلوخاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جس میں دلہا دلہن کے ملبوسات سے لیکر انکی آرائشی لوازمات،وینیو،کارڈز،سجاوٹ سمیت کئی اہم کام شامل ہوتے ہیں۔اس تقریب کی خاصیت اور زندگی میں اسکی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں برائیڈل فیشن شوز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ایسے ہی ایک برائیڈل فیشن شو کا انعقاد چین کے شہر Dalianمیں کیا گیا ہے جہاں دنیا بھر سے آئے مختلف ڈیزائنر کے آؤٹ فٹس کی نمائش جاری ہے۔گذشتہ روز اس برائیڈل شو میں ماڈلز نے معروف اطالوی ڈیزائنر کے برائیڈل گاؤنز کیساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی جن میں ڈالی گئی نفاست اور دلکشی نے دیکھنے والوں کو بے اختیار داد دینے پر مجبور کردیا۔

مزید خبریں :