کھیل
29 اکتوبر ، 2014

سعید اجمل کو پی سی بی کا میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ

سعید اجمل کو پی سی بی کا میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ

فیصل آباد.........بولنگ ایکشن کی درستگی میں مصروف سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار آف اسپنر سعید اجمل منظر سے غائب ہیں ،ان کا بولنگ ایکشن کس حد تک بہتر ہوا یا نہیں اس بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتے،آئی سی سی نے انہیں بولنگ سے روکا تو پی سی بی نے آف اسپنر کو میڈیا سے دور کردیاہے،پابندی کا شکار آف اسپنر سعید اجمل کہاں ہیں ؟؟؟پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں کیوں چھپا رہا ہے؟؟بولنگ ایکشن درست کرنے والے ثقلین مشتاق واپس انگلینڈ کیوں چلے گئے؟آخر ایسا کون سا راز ہے جو بورڈ پاکستانی عوام سے چھپا رہا ہے۔سعید اجمل نے فیصل آباد میں نیٹس پر بالنگ کی ، لیکن کچھ تھکے تھکے نظر آئے۔انہوں نے منگل کو بورڈ کی اجازت سے کلب میچ بھی کھیلالیکن انہیں کسی نے نہیں دیکھا۔ کیا سعید اجمل کا بولنگ ایکشن بہتر ہوا؟کیا سعید اجمل ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کو دستیاب ہوں گے؟کیا وہ نئے ایکشن کے ساتھ بھی اتنے ہی مؤثر ہوں گے یا یہ ساری کوششیں رائیگاں ہوجائیں گی؟یہ ہیں وہ سوال جن کا جواب پی سی بی یا سعید اجمل کو دینا ہے۔

مزید خبریں :