انٹرٹینمنٹ
22 اپریل ، 2012

لاہور: طیارہ حادثے کے سوگ میں سینما اورتھیٹرز کے تمام شومنسوخ

لاہور ... اسلام آباد میں طیارہ حادثہ کے سوگ میں لاہور کے سینما اور تھیٹرز نے ہفتے کی شام اپنے تمام شو منسوخ کردئیے۔طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر تفریحی صنعت بھی سوگوار ہے۔ لاہور میں کمرشل تھیٹرز اور سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ہفتے کی شام اپنے شوز منسوخ کردیئے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ غمزدہ گھرانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں پاکستان کلچر میلے میں موسیقی کے تمام پروگرام منسوخ کر دئیے تھے۔

مزید خبریں :