کھیل
30 اکتوبر ، 2014

ابو ظبی ٹیسٹ: چائےکے وقفے پرپاکستان2 وکٹوں پر158رنز

ابو ظبی ٹیسٹ: چائےکے وقفے پرپاکستان2 وکٹوں پر158رنز

ابو ظہبی........ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزچائے کے وقفے پر2وکٹوں کے نقصان158رنز بنائے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے یونس خان49اوراظہرعلی26رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںکپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے 57رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا،کھیل کے پہلے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم کوواحد کامیابی احمد شہزاد کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 35رنز بناکر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔لنچ کے فوری بعد محمد حفیظ 45 رنز بناکر جانسن کی گیند پر وکٹ کیپرہیڈن کو کیچ دے بیٹھے۔جانسن اورلیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دبئی ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہونے والی آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اسٹیو او کیف اور ایلکس ڈولین کو ٹیم سے ڈراپ کرکے مچل اسٹارک اور گلین میسکویل فائنل الیون کا حصہ بنائے گئے ہیں، جبکہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کی وننگ الیون کو برقراررکھا ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے۔ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ایک صفر کی برتری حاصل ہے،دبئی ٹیسٹ میں مصباح الیون نے کینگروز کو 221سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :