30 اکتوبر ، 2014
ابوظہبی.........پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری سنچری اسکور کرلی ہے۔انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔اس طرح یونس خانمسلسل 3سنچریاں بنانےوالے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔ان سے قبل مدثرنذر، ظہیرعباس اور محمدیوسف بھی مسلسل 3اننگز میں سنچری بناچکےہیں۔یونس خان آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 3سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔