کاروبار
30 اکتوبر ، 2014

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، عوام ریلیف کیلئے پرامید

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، عوام ریلیف کیلئے پرامید

لاہور..........عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہیں کی گئی۔ عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 80ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے۔ تاہم اوگرا نے اس مناسبت سے پٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش نہیں کی، شہریوں کو شکوہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو تو سارا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا جاتا ہے، اب بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ انرجی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی سے جہاں تین ارب ڈالر سالانہ درآمدی بل کم ہو گا وہیں مہنگائی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت بڑھنے پر ٹرانسپورٹ کرائے اور دیگر اشیا مہنگی کر دی جاتی ہیں، لیکن کمی کی صورت میں قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں مانیٹرنگ کا مناسب نظام لائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مزید خبریں :