کھیل
30 اکتوبر ، 2014

وزیر اعظم نے آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کی منظوری دیدی

لاہور.........پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف نے آئی سی سی کی صدارت کے لیے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی۔ اگلے سال آئی سی سی کی صدارت کا منصب پاکستان کے پاس رہے گا،جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کا نام منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوایا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد ان کا نام آئی سی سی کونامزدگی کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کا اگلا اجلاس 10نومبر کو دبئی میں ہوگا جس میں نجم سیٹھی کو صدارت کا منصب سونپنے کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق صدر ایک علامتی عہدہ بن کر رہ گیا ہے۔نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ یکم جولائی 2015ء سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کے رکن اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ہیں، آئی سی سی کا صدر بننے کے بعد انہیں پی سی بی میں عہدے چھوڑنا ہوں گے۔

مزید خبریں :