کھیل
31 اکتوبر ، 2014

آسٹریلیا کےپاکستان کیخلاف 22رنز پر ایک وکٹ، مزید 548رنز درکار

آسٹریلیا کےپاکستان کیخلاف 22رنز پر ایک وکٹ، مزید 548رنز درکار

ابوظبی...... پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابو ظبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے 570رنز 6وکٹ کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر صرف22رنزبنائے جبکہ اسے 548رنز کا پہاڑ عبور کرنا ہےاور اس کی 9وکٹس باقی ہیں۔پاکستان کے عمران خان نے آسٹریلیا کے کرس راجرز کو صرف 5رنز پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔جب کھیل ختم ہوا تو ڈیوڈ وارنر 16اور متھان لیون1رنز پر کھیل رہے تھے۔خراب روشنی کے باعث 14کے بجائے چھٹے اوور میں کھیل ختم کردیا گیا۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 6وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز 570 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سےیونس خان213رنز بناکرٹاپ اسکورررہے جبکہ مصباح الحق نے101اوراظہر علی نے109رنز بنائے۔ اسٹار بیٹسمین یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف نہ صرف ڈبل سنچری بنائی بلکہ ٹیسٹ کیریئر میں اپنے 8ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ یہ ان کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔ وہ8 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں،اس سے قبل جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی 8ہزاررنز بناچکے ہیں۔ 2000ء میں سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے یونس خان کا یہ 93واں ٹیسٹ ہے۔ یونس خان کاٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 313رنز ہے۔ انہوں نے دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی تھیں۔

مزید خبریں :