دلچسپ و عجیب
22 اپریل ، 2012

برطانیہ:آرٹ فیسٹیول میں رکھااسٹون ایج قلعے کا ماڈل توجہ کا مرکز بن گیا

برطانیہ:آرٹ فیسٹیول میں رکھااسٹون ایج قلعے کا ماڈل توجہ کا مرکز بن گیا

لندن…بر طانیہ میں بین الاقوامی Visual آرٹ فیسٹیول میں رکھا دیوہیکل تاریخی یاد گار اسٹون ایج(Stonehenge) کی شکل والاقلعہ بچوں و بڑوں کی توجہ کا مر کز بن گیا۔ بر طانیہ کے شہرگلاسگومیں 18روزہ بین الاوقوامی ویژول آرٹ فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی لیکن دیوہیکل قدرتی پتھروں سے بنا دنیا میں مقبول تاریخی یاد گار اسٹون ایج کی شکل والاقلعہ بچوں و بڑوں کی توجہ کا مر کز بن گیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ نے دو ماہ کے عرصے میں پتھروں کے بجائے ہوا سے بھرے لچکدار غبارے سے اسٹون ایج سے متاثر ہو کر یہ20فٹ اونچا لچکدار قلعہ تیار کیا ہے جس پر بچے اچھل کود کرکے محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :