کاروبار
31 اکتوبر ، 2014

موجودہ دور میںتیل کی پیداوار 30 ہزار بیرل بڑھائی گئی،خاقان عباسی

موجودہ دور میںتیل کی پیداوار 30 ہزار بیرل بڑھائی گئی،خاقان عباسی

اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نےہدایت کی ہے کہ پانچ ہزار ایک سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے موبائل بجلی گھر بنائے جائیں اور ملک میں تیل و گیس کی تلاش بڑھائی جائے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اپنی وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے 137 کنوئیں کھودے گئے، 37 کامیاب رہے ، تیل کی پیداوار 30 ہزار بیرل بڑھائی گئی،20 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، گیس کی پیداوار میں 50کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک میں پہلا ایل این جی ٹرمینل تین ماہ میں فعال ہوجائے گا، دوسرا ٹرمینل 20 ماہ میں مکمل ہوگا، ایل این جی آنے سے سی این جی کے لیے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں ختم ہو جائیں گی اور 200 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔شاہد خاقان نے بتایا کہ تیل و گیس والے علاقوں میں موبائل بجلی گھر لگا کر 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،پورٹ قاسم کے ایل این جی ٹرمینل پرموبائل بجلی گھروں سے 3600 میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے اور یہ پاور پلانٹ تین ماہ سے ایک سال میں لگ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان موبائل بجلی گھروں کے منصوبوں کو شروع کیا جائے اور نیپرا ان کے ٹیرف 15 دن میں طے کرے۔

مزید خبریں :