22 اپریل ، 2012
سڈنی…عام طور پر رئیلٹی شو میں با صلا حیت افراد طنزومزاح کے علاوہ مقبول افراد کی نقل اتارکر سب کو محظوظ کر تے ہیں لیکن ایک آسٹریلوی رئیلٹی شو میں 19سالہ نو جوان نے اپنے منہ سے مختلف کا روں کی حقیقی آوازیں نکال کر سب کو پیچھے ہی چھوڑ دیا۔ اس نو جوان نے اسٹیج پر آنے کے بعد پیش کی گئی کاروں کی تصاویرکو دیکھ کر اپنے منہ سے نا صر ف ان کاروں کی حقیقت سے قریب تر آوازیں نکالیں بلکہ کم، تیز اور جھٹکوں کے بعد کا ر سے پیدا ہو نے والی آواز وں کو بھی نکال کر سب کو حیران وپر یشان ہی کر دیا۔