پاکستان
01 نومبر ، 2014

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ، لاہور میں متعدد پمپ بند

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ، لاہور میں متعدد پمپ بند

لاہور......پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی تو کردی گئی، لیکن لاہور میں متعدد پمپ بند ہیں۔ مالکان پہلے سے موجود اسٹاک سستے داموں بیچنے پر تیار نہیں ، حکومت بھی ایکشن میں ہیں کئی گرفتار اورکئی پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہورکےکئی علاقوں میں ابھی تک پٹرول دستیاب نہیں ہو سکا۔صارفین مارے مارےپھر رہےہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نےپرانی قیمتوں پرپٹرول فروخت کرنے والے5پٹرول پمپ سیل کر دیئےہیں جبکہ ایک پٹرول پمپ مالک اور2منیجرزکو حراست میں لے لیاہےوفاقی حکومت کےحکم نامےکےتحت رات12بجےسےپٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر فروخت کی جانا تھی۔تاہم لاہورشہر میں ابھی تک کئی پٹرول پمپس پرپٹرول کی فراہمی بند ہے،جس کی وجہ سےصارفین مارےمارے پھر رہے ہیں۔پٹرول پمپ مالکان کاکہناہے کہ وہ مہنگےداموں خریدا گیا پٹرول سستے داموں کیسے بیچیں جبکہ صارفین کاکہناہے کہ حکومت نے قیمتیں کم کی ہیں تو دستیابی بھی ممکن بنائے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق زائد قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کےالزام میں5پٹرول پمپس سیل کردیئےگئےہیں جبکہ ایک پٹرول پمپ مالک اور2منیجرزکو حراست میں لےلیاگیاہے،90چھاپامار ٹیمیں پٹرول پمپوں کو چیک کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :