01 نومبر ، 2014
لاہور......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کاعوام دوست فیصلہ کیا ہے۔وہ اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئےہرممکن اقدامات کریں گے۔لاہورسےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کو عوام دوست پالیسی قرار دیااورکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کوریلیف کی فراہمی کےلئے ایسےاقدامات کرتی رہےگی،شہبازشریف نےکہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام کوپہنچایاجائےگا،اس مقصد کے لئے انہوں نے متعلقہ سیکریٹریز کو ٹرانسپورٹ کےکرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئےاقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری محنت سےکہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔