پاکستان
01 نومبر ، 2014

کراچی:کالعدم تنظیم جند اللہ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

 کراچی:کالعدم تنظیم جند اللہ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم جند اللہ کے 5ملزمان کو سزا سنادی ہے۔مجرموں کو دستی بم،اسلحہ رکھنے اور بھتا خوری کا جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔دو مجرموں یاسین اورعطاءالرحمان کو 28، 28 سال قید کی سزا سنائی گئی۔صدام علی، رفیق السلام اورمحمد ندیم کو14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزمان کے خلاف8 مارچ 14 20کوتھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :