01 نومبر ، 2014
کراچی........مہنگائی کے کڑوے گھونٹ پینے والے عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کراچی میں فی کلو چینی 2روپے سستی ہوگئی۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور گنے کی کرشنگ کا آغاز ہونے سے ہول سیل سطح پر چینی 3روپے کمی سے 52روپے فی کلو ہوگئی۔ کراچی ہول سیل ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کے علاوہ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد چینی مزید سستی ہونے کی توقع ہے۔دوسری جانب کراچی ریٹیلر گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش کے نرخ 15فیصد تک کم ہونے چاہئیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کے صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں ۔