01 نومبر ، 2014
ابو ظہبی.......ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں61رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے دو بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں،جس کے بعد میزبان پاکستان کو مہمان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 370رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے اوراس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل آسٹریلین ٹیم ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں فالو آن پر مجبور ہو گئی،تاہم پاکستانی کپتان نے فالو آن کے با وجود آسٹریلیا کو بیٹنگ نہیں دی اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کینگروزاپنی پہلی اننگ میں پاکستان کے پہاڑ جیسے اسکور570رنز کے جواب میں261رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور 309رنز کے خسارے میں رہی۔پاکستان نے دوسری اننگ بہت ہی جارحانہ انداز شروع کی لیکن احمد شہزاد اور محمد حفیظ جلد پویلین لوٹ گئے دونوں نے بالترتیب14اور3رنز کی اننگ کھیلی ۔ابو ظہبی ٹیسٹ میں جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا توپاکستان نےدو وکٹ کے نقصان پر61رنز بناکر آسٹریلیا پر370رنزکی مجموعی حاصل کر لی ہے،یونس خان 16اور اظہر علی21رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کے آئوٹ ہونے والے دونوں بیٹسمینوں کی وکٹیں مچل جانسن نے حاصل کیں۔