01 نومبر ، 2014
لاس اینجلس........ہالی وڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہارر فلم’’ وی ایچ ایس وائرل‘‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ ہدایتکارناچو ویگالونڈوکی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں کی گِرد گھومتے جو شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسی ویڈیوز بناتے ہیں جسے آن لائن دیکھنے والے لوگوں کی خوف سے چیخیں ہی نکل جاتی ہیں تاہم ایسی ویڈیوز کی ریکارڈنگ کے دوران ان کا پالاحقیقی غیر مرئی مخلوق سے پڑ جاتا ہے۔ منگولیا پکچرز کی تیار کر دہ یہ سنسنی خیز ہارر فلم’’ وی ایچ ایس وائرل‘‘ میگنیٹ پکچرز کے تحت 21نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔