02 نومبر ، 2014
ابوظبی.....ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے، پاکستان نےآج 61رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔اظہرعلی 21اور یونس خان 16رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بیٹسمین پاکستانی بولرز کا وار نہ سہہ سکے او ر پوری ٹیم پہلی اننگز میں 261 رنز پر ڈھیرہوگئی۔مچل مارش87 اور مائیکل کلارک 47رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے ۔پاکستان ٹیم کےعمران خان نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ یاسر شاہ، راحت علی،ذوالفقار بابر نے دو،دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے پہلی اننگزمیں 309 رنز کی برتری حاصل کی لیکن بھاری برتری کے باوجود پاکستان نے فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر 61رنز بنالئےاس طرح گرین شرٹس نے مجموعی برتری 370 رنز کی کرتے ہوئے میچ پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔احمد شہزاد 14 جبکہ محمد حفیظ تین رنز بنانے کے بعد مچل جانسن کی وکٹ بنے۔اس موقع پر لگاتار تین سنچریاں بنانے والے یونس خان اور اظہر علی نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی۔