02 نومبر ، 2014
ابوظبی.......پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور بناڈالی۔مصباح الحق نے ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کرڈالی،انہوں نے صرف 21 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 52رنز بنائے، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے جیک کیلس نے 2004ء میں کیپ ٹائون میں زمبابوے کے خلاف 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ شاہد آفریدی2005ءمیں بھارت کے خلاف بنگلور میں26گیندوں پر نصف سنچری بناچکے ہیں۔