03 نومبر ، 2014
ابوظبی....... ابوظبی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے، ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کو 6وکٹیں درکار ہیں جبکہ کینگروز میچ ڈراکرنے کی کوشش کرینگے، اسٹیون اسمتھ 38 اور مچل مارش 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 293 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئرکر کے کینگروز کو مجموعی طور پر فتح کیلئے 603 رنز کا ہدف دیا تھا،جس کے تعاقب میں 4وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے تھے۔دنیائے کر کٹ کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا اس وقت پاکستان کے ہاتھوں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پہلے موج یونس نے آسٹریلین ٹیم کو ہراساں کیا۔ پھر بولروں نے ان کی در گت بنائی اور اتوار کو کپتان جوش میں آ گئے مصباح الحق نے تھری ان ون کی اننگز کھیل کر مہمان کھلاڑیو ں کو خوف زدہ کردیا۔پاکستان کی ٹیم اس میچ میں کامیابی سے نا صرف آسٹر یلیا کے خلاف 20 سال بعد سیریز جیت سکے گی بلکہ وہ ٹیسٹ سیریز کو وائٹ واش کر نے کی پوزیشن میں بھی آ گئی ہے۔ ذوالفقار بابر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔