دنیا
03 نومبر ، 2014

واہگہ حملہ، بھارت نے سیکورٹی سخت کردی

واہگہ حملہ، بھارت نے سیکورٹی سخت کردی

لاہور.......لاہورکے قریب واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت نے اپنے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے ہیں۔واہگہ کے پاکستانی علاقے میں خود کش حملے کے بعد بھارت کی جانب سے سرحد پر حفاظتی انتظامات بڑھادیے گئے ہیں،جبکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انسپکٹر جنرل بی ایس ایف اشوک کمار کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بھارتی سرحد پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا،نہ ہی کوئی بھارتی سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوا۔

مزید خبریں :