صحت و سائنس
22 اپریل ، 2012

خیبر ایجنسی میں کل سے 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے

خیبر ایجنسی میں کل سے 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے

خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی میں کل سے 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر ایجنسی کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم وزیر کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی کل 23 اپریل سے 4 روزہ انسداد پولیو مہم چلایا جارہا ہے۔ اس مہم میں 500 سے زائد ٹیمیں 9 سال سے کم عمرکے 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر اعظم وزیر کے مطابق اس مرتبہ پولیٹیکل انتظامیہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کررہی ہے۔

مزید خبریں :