03 نومبر ، 2014
شکاگو......امریکا کے ماہر کرتب باز نے شکاگو کی 5 سو فٹ سے زائد بلند عمارتوں کے درمیان رسی پر چل کر دو عالمی رکارڈ قائم کر ڈالے،35 سالہ نک ولینڈا نے شکاگو کی مرینا بلڈنگ کی چھت سے دوسری عمارت تک بنا کسی حفاظتی اقدامات کے 588 فٹ بلندی پر چل کر اپنے شائقین کو حیران کر دیا، نک نے صرف ایک ڈنڈے کی مدد سے 454 فٹ کا فاصلہ بلا خوف و خطر 7 منٹ سے کم وقت میں طے کیا اور عالمی رکارڈ قائم کیا، نک نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر یہی اسٹنٹ دہرا کر دوسرا عالمی رکارڈ بھی بنا ڈالا،نک کےپردادا بھی اسی فن کےماہرتھےمگرلائیوپرفارمنس کےدوران گرکرہلاک ہوگئےتھے۔