05 نومبر ، 2014
نیویارک.....امریکا گلوکارہ بیونسے رواں سال سب سے زیادہ پیسہ کما کر عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں ۔2013 ءکی ٹاپ گلوکارہ میڈونا اس سال نویں نمبر پر ہیں امریکی جریدے "فوربس" کے مطابق میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکارہ بیونسے کی سال 2014 میں آمدنی 10 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی جو کہ گزشتہ سال ان کی آمدنی سے دگنی ہے۔میگزین کے مطابق بیونسے نے رواں سال اب تک 95 شہروں میں میوزک کنسرٹس کیے یعنی اپنے ہر شو سے انہوں نے 24 لاکھ ڈالر کمائے۔33 سالہ بیونسے گلوکارائوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ ٹیلر سویفٹ دوسرے اور پاپ سنگر پنِک تیسرے پر ہیں۔ گزشتہ سال رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان میڈونا اس سال نویں نمبر پر ہیں۔