05 نومبر ، 2014
کراچی .....سندھ اور بلوچستان میں ٹماٹرکی ہول سیل قیمت میں 30روپے فی کلو کمی آگئی ، کراچی میں آلو بھی دس روپے فی کلو سستے ہوگئے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں فی کلو پیاز 5 سے 10 روپے کمی کےبعد 30 روپے کلو ہوگئی ہے اسکے علاوہ سندھ اور بلوچستان سے ٹماٹر کی نئی فصل آنے کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی کلو ٹماٹر 40 روپے کلو ہوگئے ہیں جبکہ ریٹیل سطح پر آلو 45 سے 50 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہجہان کے مطابق آلو ،پیاز ، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی سپلائی میں بہتری ہونے کے سبب ہول سیل سطح پر سبزیوں کی فی کلو قیمتوں پر کمی ہوئی ہے، جبکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آلو ہالینڈ،چین اور ایران سے درآمد کیا جارہا ہے تاہم 15 نومبر تک آلو کی نئی فصل آجانے سے اس کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔